اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ سو اختلافات کے باوجود کشمیر پر یکسو ہے،کشمیر کے حوالے سے سیاسی دوکان نہیں چمکانا چاہیے، پاکستان کا ہر شہری کشمیری کشمیریوں کی وکالت کررہا ہے اور کرتا رہے گا ،مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا جتنا موقع ملا شاید ہی کسی اور کو ملا ہو ، وہ ایسا کردار ادا نہیں کر پائے جو کیا جا سکتا تھا،شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو خطوط کشمیر کے حوالے سے مشاورت کی دعوت دی، افسوس میرے خطوط کا جواب نہیں ملا ،عالمی برادری کا کشمیریوں سے 5 جنوری کو کیا گیا وعدہ ایفا نہ ہوا، عالمی دنیا کو واضح پیغام دینا ہے ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل تک آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔سینیٹ کااجلاس چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں معزز ممبران سینٹ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے 5 جنوری کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پوری قوم یکساں موقف رکھتی ہے،وہ اہم دن ہے جب بہتر سال قبل اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ساتھ ایک وعدہ کیا،کشمیری ظلم و استبداد کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے 9 لاکھ سے زیادہ فوج تعینات کر رکھی ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے،پوری کشمیری قوم دلی کی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب ان سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کی قربانی سے کون واقف نہیں انہوں نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں،عمران خان صاحب کی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ ہم نے سید علی گیلانی صاحب کو پاکستان کا سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا اور انہوں نے قبول کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم حق خود ارادیت کی اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں،پاکستان کا ہر شہری آپ کی وکالت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر سینیٹر شیریں رحمن صاحب نے بجا طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ جے بائیڈن اس خطے کی صورت حال اور مسئلہ کشمیر سے واقف ہیں انہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی،ہمیں توقع ہے کہ نئے امریکی صدر منصب سنبھالنے کے بعد بھی اس موقف کی پاسداری کریں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...