کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کا حق مارا جارہا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے نظریے اور سیاست کے مطابق اس کا حکومت کے ساتھ مزید ایک دن رہنا عوام کا مطالبہ نہیں، پتہ نہیں ایم کیو ایم کس مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ مردم شماری کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا شروع سے اعتراض موجود ہے کیونکہ مردم شماری غلط ہوگی اور عوام کی نمائندگی ٹھیک نہیں ہوگی تو انہیں ان کے حصے کا حق نہیں ملے گا۔ وفاقی حکومت کے اقدامات عوام کی پریشانیوں اور تکالیف میں کمی لانے کے بجائے اس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی کے ضلع کورنگی میں فشرمین چورنگی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ،رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور رکن سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب، سہیل انور سیال، شہلا رضا شریک، جام کریم جوکھیو، سلیم بلوچ، ساجد جوکھیو، شاہینہ شیرعلی، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی سمیت جاوید ناگوری ، یوسف بلوچ، سلمان عبداللہ مراد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔افتتاحی تقریب کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔تمام حاضرین نے قومی ترانہ نشستوں سے کھڑے ہوکر سنا۔چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم نے منصوبے کی اہمیت اور خدوخال بیان کئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ روڈ کراچی نیبر ہوڈ پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔یہ سڑک 4.9 کلومیٹر طویل ہے اور اس روڈ کے تین حصے ہیں،فشرمین چورنگی جس کا پرانا نام پوسٹ گارڈ چورنگی تھا۔سندھ حکومت شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے وزیراعلی سندھ کی ربراہی میں کام کررہی ہے۔محدود وسائل کے باوجود سوریج اور سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔سندھ حکومت اس ضمن میں پی پی پی موڈ کے تحت بھی منصوبے تعمیر کررہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...