نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف)کا مِگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کی صورت گڑھ ایئر بیس میں گر کر تباہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 8 بجے پیش آیا۔بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طیارے نے ایئر بیس سے جیسے ہی اڑان بھری میں اس میں تکنیکی خرابی آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ایجیکٹ کیا اور زمین پر بحفاظت واپسی کی جبکہ طیارہ کچھ دور گر کر تباہ ہوگیا۔بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع شریپاد نائیک نے 2019 میں پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ 2016 سے اس وقت تک بھارتی فضائیہ کے 27 طیارے تباہ ہوئے جن میں 15 جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔سال2018-19 میں طیارے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا اور بھارتی فضائیہ 7 جنگی جہاز، 2 ہیلی کاپٹرز اور 2 ٹرینرز سے محروم ہوگئی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...