لندن (این این آئی )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ کی دو فیصد سے زائد آبادی کورونا وائرس کا نشانہ بن چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس ویٹی اور چیف سائینٹفک آفیسر سر پیٹرک والینس کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ حکومت ایک ایک لمحہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں اس وقت 13 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، وسط فروری تک این ایچ ایس اسٹاف، بزرگ اور مریض افراد کی ویکسینیشن ہوجائے گی۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتہ اسپتالوں سمیت1ہزار سے زائد مقامات پر ویکسینیشن شروع ہوجائے گی جبکہ آئندہ ہفتے اسٹیڈیمز اور ایکزیبیشن سینٹرز میں7 ویکسینیشن سینٹر کام شروع کردیں گے۔چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس ویٹی نے کہا کہ دسمبر کے آخری دو ہفتوں میں برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد میں 70 فیصد اضافہ ہوا، ہر پچاس میں سے ایک شہری اس وائرس کا نشانہ بن چکا ہیپروفیسر کرس ویٹی نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں اوسطا 522 افراد روزانہ اس وائرس سے ہلاک ہوئے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...