نیویارک (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک بار پھر افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان امن کیلئے دو سال سے جاری ہماری کوششوں میں پاکستان مدد گارثابت ہوا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اور تشدد میں کمی کی ترغیب دی۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان افغان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے سلسلے میں بھی مددگارثابت ہوا کیونکہ پاکستان افغانستان میں امن کو ملکی امن کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام افغان 42 سال میں پہلی بار ایک میز پر بیٹھے ہیں، یہ امید اور موقع کا لمحہ ہے مگر اس لمحے کے اپنے چینلجز بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان رہنما اور طالبان غلطیاں دہرانے کے بجائے پرْامن حل پر رضامند ہو جائیں