اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 52افراد کورونا وائرس سے چل بسے ، 2118نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز 52 افراد جاں بحق ہوئے،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 740 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 594 کیسز کی تعداد ہوچکی ہے،اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 461 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 48 ہزار 393 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،سندھ میں تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 501 تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 58 اور اسلام آباد میں 38 ہزار 531 ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق کے پی کے میں 59 ہزار 995، بلوچستان میں تعداد18 ہزار 280 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 396 اورگلگت بلتستان میں تعداد 4 ہزار 873 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 917 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 23 ہزار 857 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...