اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ کوئی بیک ڈور چینل نہیں ،پی ڈی ایم عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے انکے پاس ریڈ پاسپورٹ ہے ،حکومت ایسا بیان نہ دے جس ہر عمل نہ ہو سکے،نواز شریف کو پاسپورٹ مل جائیگا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں سب سے زیادہ سینئر ہوں جو نیب میں پیش ہوتے ہیں ،میں نے سب سے زیادہ نیب کی سزا کاٹی ہے ،مجھ پر ایک نہیں تین کیسز ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں ،مہنگائی ہے ،بیروزگاری ہے ، حالات مزید خراب ہیں اوراحتجاج ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ساتھ دیں ،عوام کی محرومیاں ختم کی جائیں ۔ پیپلز پارٹی کی بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سب کچھ عوام کے سامنے کریں گے اور کرتے ہیں ،آصف زرداری صاحب کوجب ڈاکٹر کہیں گے وہ پیش ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کیساتھ کھڑی ہے ،ہم عوام کیساتھ کھڑے نہیں ہونگے تو حکومت کو فائدہ پہنچے گا ،کوئی بیک ڈور چینل نہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ میں نے نہیں سنا کہ بلاول نے کہا ہو کہ نواز شریف وطن واپس آئیں ،نواز شریف علاج کروانے بیرون ملک گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہی ،نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے انکے پاس ریڈ پاسپورٹ ہے ،حکومت ایسا بیان نہ دے جس ہر عمل نہ ہو سکے،نواز شریف کو پاسپورٹ مل جائیگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...