لاہور( این این آئی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی کارکنوں کی جانب سے اپنی گاڑی پر حملے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے نکلتے وقت ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کیخلاف ہرجانہ دعوے کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ذولفقار علی نے درخواست پر سماعت کی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا ز گل اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔میٹرو بس کے ٹھیکہ دینے کے بیان پر ترک کمپنی نے ہر جانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے ۔شہباز گل کے وکلا ء نے اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ذوالفقار نے شہباز گل کو درخواست کی کاپی فراہم کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔ہرجانہ کیس میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوںنے عدالت سے باہر نکلتے وقت ان کی گاڑی پر حملہ کیا ،میرے گاڑی پر مکے برسائے گئے اور اس موقع پر موجود پولیس نے بیچ بچا ئوکروایا۔انہوںنے کہا کہ جب آپ مافیا سے ٹکر لیتے ہیں تو پھر ایسا تو ہوتا ہی ہے لیکن اللہ پر پختہ یقین ہے، گھبرانے والا نہیں، عمران خان کا سپاہی ہوں اور مافیا سے کسی طرح گھبرا کر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ا نہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں میٹرو بس کا ٹھیکہ دیا گیا تو ایک کمپنی نے ٹینڈ بھرا ،اب تحریک انصاف کی حکومت میں تین کمپنیاں بولی میں شامل ہوئی،ہماری حکومت نے میٹرو بس کے ٹینڈر انتہائی کم قیمت میں دئیے ،شہباز شریف نے میٹروبس کا وہی ٹینڈر 100 فیصد مہنگا دیا،ٹینڈ مہنگا دینے کے پیچھے ایک مقصد کمیشن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کمپنی کے خلاف نجی ٹی وی شو میں باتیں کیں ہیں جس پر کمپنی نے کیس کردیا ۔اس ٹھیکے کی بات کرنے پر میرے خلاف شہباز شریف کی من پسند کمپنی نے کیس کردیا ۔انہوں نے کہاک ہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر عوامی پیسے کو بچایا جا رہا ہے ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...