برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں شدت، مزید60ہزار916افراد متاثر

0
244

لندن(این این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں شدت آ گئی، وائرس سے متاثرہ مزید 60 ہزار916 مریض سامنے آ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں تیسرے لاک ڈائون پر عمل درآمد جاری ہے، ملک میں کورونا وبا میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، برطانوی حکام کے مطابق ملک میں 50 میں سے ایک شخص کورونا وائرس کا شکار ہے۔مہلک وائرس نے مزید ریکارڈ ساٹھ ہزار نو سو سولہ افراد کو متاثر کیا ہے، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق 13 لاکھ سے زائد افراد کو مہلک وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔