واشنگٹن(این این آئی)نیویارک میں متعدد ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے ایک دھمکی آمیز صوتی پیغام سناہے ، اس ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کا انتقام لینے کے لیے امریکی کانگرس کی عمارت کو طیارے کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمانی گذشتہ برس 3 جنوری کو بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔امریکی قومی سلامتی کے ایک ذمے دار نے بتایاکہ کانگرس کی عمارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی ایک دھوکا ہو سکتا ہے۔اس صوتی پیغام میں جس کی ریکارڈنگ خصوصی طور پرامریکی ٹی وی کو حاصل ہوئی ہے ، کہا گیا ہے کہ سلیمانی کے انتقام کے سلسلے میں بدھ کے روز ایک طیارہ کانگرس کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ اس دھمکی کے پیچھے کون ہے۔ امریکی حکومت کے نزدیک یہ کسی حملے کے حوالے سے مصدقہ دھمکی نہیں ہے تاہم ایوی ایشن فریکوئنسیز کی خلاف ورزی شمار ہونے کے سبب اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پینٹاگان اور دیگر ایجنسیوں کو اس ڈیجیٹل آڈیو ریکارڈنگ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔ماہرین کے مطابق یہ ہیکنگ اس لحاظ سے باعث تشویش ہے کہ یہ ان ہدایات پر اثر انداز ہو سکتی ہے جو طیاروں کی کیفیت اور ان کی اڑان کی جگہ کے حوالے سے ہوابازوں کو حاصل ہوتی ہیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اس موضوع پر تبصرہ نہیں کیا تاہم اس نے بتایا کہ وہ تشدد سے متعلق تمام تر دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ ادھر ہوابازی کے وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ داخلہ سیکورٹی کے ساتھ رابطے میں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...