لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی ہدایت پرکل( جمعرات ) مچھ سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے متاثرین میتوں کی تدفین کی اپنی بیٹی کی درخواست کو رد نہیں کریں گے، چار دنوں اور راتوں سے شدید سردی میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے، یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پہلے جاری کئے گئے بیان میں مریم نواز نے مچھ میں قتل ہونے والے کان کنوں کی میتوں کے ساتھ احتجاج کرنے والوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری دکھی مائوں، بہنوں کیلئے اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں،پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے ۔میںاور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں ۔ میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں للہ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں ،اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔ ایک دوسری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے،یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔میں اپنے والد محمد نواز شریف کی ہدایت پر انشا اللہ کل( جمعرات )یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...