افغانستان سے دہشتگردوں کی ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ

0
278

راولپنڈی (این این آئی)افغانستان سے دہشت گردوں کی ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایف سی کاسپاہی محمدفضل واحدشہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثروفوری جواب دیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کاسپاہی محمدفضل واحدشہید ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید محمدفضل واحدشانگلہ سوات کارہائشی ہے۔