ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے تاریخی شہر العلا میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سربراہ کانفرنس کے کامیابی سے انعقاد پرخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ سربراہ اجلاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جو چیز عام طور پر عربوں اور جزیرے کے لوگوں کو تاریخ ، خون اور اعتقاد کے تعلقات سے جوڑتی ہے وہ کسی بھی طرح کے اختلاف سے بالا تر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جی سی سی سربراہ اجلاس اور اس موقعے پر جاری العلا اعلامیہ خطے کے ممالک کے مابین تعلقات کا ایک نیا باب ہے جس میں ہم اپنے خطے کے لیے ایک روشن مستقبل کی روشنی محسوس کرتے ہیں۔ یہ اعلامیہ خطے کے ممالک کو مل کر کام کرنیاور ہمیں تمام چیلنجوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ العلا میں خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کے بیان نے خطے میں بیرونی مداخلت کی روک تھام کے لیے رکن ممالک کی صفوں کے اتحاد اور خلیجی ریاستوں کے یکجہتی پر زور دیا گیا ہے۔العلا اجلاس کے اعلامیے میں ماضی کی تلخ یادوں کو فراموش کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اجلاس خلیج کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ کا آئینہ دار ہے۔ کسی بھی ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے تعصب نہ برتنے اور تعاون کونسل کے کردار کو بڑھانے کے ساتھ سیاسی ہم آہنگی اور خلیجی ممالک کی سلامتی کو لاحق خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم اہم پیش رفت ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ سربراہ اجلاس پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ فروعی اختلافات کے باوجود تمام خلیجی ممالک ایک کنبے کی مانند ہیں۔ اختلافات سے قطع نظر دانش مندی اور برد باری سے ہم انے مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...