نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے 208-19میں میڈیا حقوق سے 828کروڑ روپے کما لئے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ بن گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق کی فروخت کے سبب بی سی سی آئی کی آمدنی میں گزشتہ برسوں میں کافی اضافہ دیکھا گیا، میڈیا کے ان حقوق میں ہوم گراؤنڈز پر کھیلے جانے والے دو طرفہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے 19۔2018 میں بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق سے بہت فائدہ اٹھایا تھا، بورڈ نے اب 2020 کی بیلنس شیٹ جاری کر دی ہے۔دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ نے مالی سال 19۔2018 کے دوران صرف کرکٹ ٹیم کے میڈیا حقوق سے 828 کروڑ روپے کمائے، جو آج تک کسی بورڈ کو نہیں دئیے گئے۔بی سی سی آئی کا سرکاری براڈ کاسٹر اسٹار انڈیا بھارت میں کھیلے جانے والے ہر بین الاقوامی میچ کے لیے 43.20 کروڑ کی ادائیگی کرتا ہے۔مالی سال 2018 کے دوران بورڈ نے 22 بین الاقوامی میچز کی میزبانی کی، جس میں 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز شامل تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...