کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کردیا،ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کیا، بلاول بھٹوزرداری نے قانونی ٹیم کو نیا ٹاسک دے دیاہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی میں لطیف کھوسہ، حیدرزمان قریشی، سیدمجتبیٰ، حیدرشیرازی، امجداقبال قریشی، شکیل عباسی اور سید جرارحسین بخاری شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت کی کرپشن پرریفرینسز دائر کرے گی۔کمیٹی اعلی عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرینسز دائر کرے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...