بھارت کے جنگی جنون کا جواب پاکستان اپنی امن کی خواہش سے دیگا،پاکستان

0
322

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کہاہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے واقعات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ، امید ہے امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کا معاملہ جلد ہوگا ،بھارت کے جنگی جنون کا جواب پاکستان اپنی امن کی خواہش سے دیگا،بھارتی ڈس انفارمیشن کا جواب دنیا کو سچ بتا کر دیں گے،بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت،تربیت، منصوبہ بندی اور آپریشنز میں معاونت فراہم کر رہا ہے،کسی بھارتی مہم جوئی کا جواب پاکستان بھرپور قوت سے دیگا،افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہیں ،الزامات سے امن کے لیے پیش رفت کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 5 جنوری کو کشمیریوں کے حق استصواب رائے کا دن منایا گیا،اس روز بھارت نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نومبر 1947 کو آل انڈیا ریڈیو سے خطاب میں کشمیریوں کو حق استصواب رایے دینے کی یقین دھانی کرائی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت گذشتہ سات دہائیوں میں اپنے تمام وعدوں سے پیچھے ہٹ گیا،پاکستان نے اقوامتحدہ سیکرٹری جنرل، ہیومن رائٹس کمیشن سے کشمیری قیادت بالخصوص آسیہ اندرابی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے،کمیشن نے آسیہ اندرابی و دیگر کشمیری قیادت کی فوتی رہائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی نے بھی آسیہ اندرابی اور کشمیری قایدین کو حراست میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاہک ہم واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے واقعات پر نگاہ رکھے ہوئیغ ہیں،امید ہے کہ امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے جھوٹ کا جواب سچ سے دیں گے،بھارت کے جنگی جنون کا جواب پاکستان اپنی امن کی خواہش سے دے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ڈس انفارمیشن کا جواب دنیا کو سچ بتا کر دیں گے تاہم کسی بھارتی مہم جوئی کا جواب پاکستان بھرپور قوت سے دے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت،تربیت، منصوبہ بندی اور آپریشنز میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی تخریب کاری کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ دو ممالک کے درمیان دورے ممالک کے تعلقات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مچھ بلوچستان سانحہ کے حوالے سے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں،جونہی تفصیلات ملیں گی مطلع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بین الافغان مذاکرات میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ،افغان حکومت طالبان کے درمیان معاہدہ اور مزاکرات کے معاہدے اہم پیش رفت ہیں۔