واشنگٹن (این این آئی )امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کابینہ سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ ایلین چاو مستعفی ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کے کئی عہدے دار احتجاجا مستعفی ہو چکے۔قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن بھی استعفے پر غور رہے ہیں۔دوسری جانب 100 سے زائد کانگریس ارکان نے ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن میں بدستور ایمرجنسی نافذ ہے۔ایمرجنسی کے دوران کسی وقت بھی کرفیو دوبارہ لگایا جا سکتا ہے، نیشنل گارڈ کو دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...