ٹرمپ نے کانگرس پر دھاوے اور فسادات کو مسترد کر دیا،وائٹ ہاوس

0
599

واشنگٹن (این این آئی ) وائٹ ہائوس کی ترجمان کائلی مک کینانی نے کانگرس کی عمارت میں ہونے والے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ جن لوگوں نے کانگرس کا محاصرہ کیا وہ ٹرمپ انتظامیہ کی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردوں کیپیٹول کی عمارت میں ہم نے جو تشدد دیکھا وہ خوفناک ، قابل مذمت اور امریکی اقدار کے منافی تھا۔ صدر اور ان کی انتظامیہ نے ان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔میک کینانی نے کہا کہ کانگریس میں جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے اور قانون کو توڑنے والوں کو کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے فسادات کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کیے جانے چاہئیں۔