لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی کرپٹ،کرپشن اور این آر او کاواویلا پٹ چکا ہے،ملک میں قیامت کا سماں ہے،لواحقین لاشیں لے کر ایک سفاک وزیراعظم کی راہ دیکھ رہے ہیں اور آپ کو سیاست کی پڑی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کون مافیا ازم کا سرغنہ ہے اور کون عوامی خدمت کرنے والا ہے یہ قوم اب جان چکی ہے ،لوٹے اور فصلی بیٹرے عوام کے نہیں اپنے پیٹ بھرنے کی جدوجہد کرتے ہیں،عمران خان لوٹوں کی بارات سے نیا پاکستان بنانے چلے تھے ،خادمہ صاحبہ،لوٹے ایوان اقتدار میں نہیں واش رومز میں ہی اچھے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پیرا شوٹر اور ایجنٹ ملک پر مسلط ہوں گے تو معیشت سکڑے گی اور مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا،پاکستان کا روپیہ بنگلادیشن اور افغانستان سے بھی زیادہ بے وقت ہو گیا ہے جس کا کریڈٹ عمران نیازی کی نالائق معاشی ٹیم کو جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنٹوں نے مسلم امہ کی پہلی ایٹمی طاقت کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنادیا ہے ،ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ حکومت پاکستان کومعاشی طور پر تباہ کرنے آئی ہے ہماری باتیں آج سچ ثابت ہورہی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...