جیلوں میں کتنے قیدی کروناکا شکار ،وفاقی محتسب کی تفصیلات عدالت میں پیش

0
468

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی محتسب نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں 500 قیدی کورونا کا شکار ہوئے، سندھ کی جیلوں میں 291 مریض قید ہیں ۔وفاقی محتسب نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارپر ازخود نوٹس میں آٹھویں پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ291 کورونا مثبت قیدی موجود ہیں ، خیبرپختونخوا 126،بلوچستان 80 اورپنجاب میں 3 کورونا مثبت قیدی ہیں۔بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں کی جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدی موجود ہیں ، پنجاب میں سب سے زیادہ خواتین جیلوں میں قید ہیں ، رپورٹ میں وفاقی محتسب نے تجاویزبھی دی ہیں جن میں ہرضلع اوراسلام آباد میں جیل کے قیام ، خواتین،کمسن اورنشے کے عادی قیدیوں کیلئے الگ جگہ مختص کرنے سمیت قیدیوں کی فلاح اورتعلیم کیلئے مناسب انتظام کیاجائے، وفاق اورصوبوں نے زیرالتواء مقدمات کے قیدیوں کی قانونی امداد کیلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں اورقیدیوں کی تعلیم اورہنرسکھانے پربھی کام کیا جارہا ہے۔