وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ کن کیلئے استعمال کیا ،وزیر اطلاعات نے بتا دیا

0
326

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ انہی لوگوں کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، انسانیت سے عاری،بے حس وہ ہیں جوالمیوں پربھی سیاسی دوکان چمکانے سے باز نہیں آتے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انسانیت سے عاری،بے حس وہ ہیں جوالمیوں پربھی سیاسی دوکان چمکانے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ انہی لوگوں کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم مظلوموں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا اپنااولین فریضہ سمجھتے ہیں۔