ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کی نئی تصاویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔گزشتہ دنوں ریا نے ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں بھارتی ٹی وی شو کے سابق میزبان راجیو لکشمن بھی موجود تھے۔اس تقریب میں شرکت کے دوران ریا سے گلے ملنے کی تصاویر راجیو نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور اس کے ساتھ ‘مائی گرل’ کا جملہ لکھا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے تنقید کی زد میں ہیں۔سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد راجیو نے ریا کے ساتھ تصاویر اپنے اکائونٹ سے ہٹا دیں جبکہ راجیو کی اہلیہ نے بھی گروپ فوٹو ہٹا دیا۔بعد ازاں راجیو نے ایک اور پوسٹ کی اور لکھا کہ ایک غیرذمہ دارانہ لفظ کی وجہ سے پریشانی بڑھ گئی ہے تاہم ریا میری پرانی اور اچھی دوست ہے جن سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔واضح رہے کہ اس پارٹی میں بالی وڈ اداکار فرحان اختر سمیت انڈسٹری کے کئی نامور لوگ بھی شریک تھے
مقبول خبریں
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...
نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ذرائع پی سی بی
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع...