ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ذرا سی بے احتیاطی کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے جس کا فی الحال انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔عامر خان کو فیس ماسک کے بغیر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ کھیلنے والے بچوں نے بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے تنقید میں اضافہ بھی ہوا۔حالیہ دنوں میں سامنے آنیوالی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان بغیر ماسک کے بچوں کے ساتھ باہر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔دوسری جانب عامر خان کو اپنے درمیان عام افراد کی طرح کھیلتے دیکھ کر بچے بہت خوش ہوئے۔ آخر میں عامر خان نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے اور بھارت دنیا میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...