سعودی عرب کا 31مارچ سے پروازوں سمیت ہر قسم کے سفر کی اجازت کا اعلان

0
418

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے 31 مارچ سے اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس مکمل بحال کرنے کے ساتھ ساتھ بری اور بحری گذرگاہیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکتیس مارچ 2021 سے شہریوں اور مقیم افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی اور باہر سے مسافروں کی آمد ورفت بھی مکمل بحال کر دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر 2020 کو مملکت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس کی مکمل بحالی کا اعلان بعد میں حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ اس کے بعد حکومت نے دنیا کے بعض ممالک اور خطوں میں کرونا کی ایک نئی شکل سامنے کے بعد دو ہفتے کے لیے سفری پابندی عاید کر دی تھی جسے اب اٹھا لیا گیا ہے۔مملکت میں کرونا ویکسین کی وافر مقدار میں لائے جانے اور شہریوں کو دیے جانے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مزید دو ماہ میں اندرون اور بیرون ملک سفر کے لیے حالات سازگار ہو جائیں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے اور بیرون ملک سے مملکت میں آنے کی اجازت ہو گی