واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر منتخب جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ ٹرمپ اس تقریب میں موجود نہ ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے تشکیل کردہ حکومت کی ترجیحات کا بھی انکشاف کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے امریکی معیشت کی بحالی اور ویکسین کی تقسیم کے اہتمام پر توجہ دی جائے گی۔ ان کی گفتگو سے اشارہ ملتا ہے کہ نئی انتظامیہ میں بہت سی نئی چیزیں شامل ہوں گی۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ 24 مرد اور خواتین کابینہ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں شامل تمام افراد پہلے روز سے ہی کام کرنے کو تیار ہیں۔ بائیڈن نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ ان تقرریوں کو جلد منظور کرے گا۔ٹرمپ نے زور دیا تھا کہ جن امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئے صدر جو بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ،جن 75 ملین محب وطن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ان کے ساتھ خراب سلوک نہیں کیا جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا ہر ایک کے لیے جس نے مجھ سے پوچھا میں بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بائیڈن کی حلف برداری سے ایک روز قبل ہی فلوریڈا میں قائم اپنی ریزورٹ کے لیے روانہ جائوں گا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...