سرگودھا(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں76 کروڑ روپے کی لاگت کے سوئی گیس فراہمی منصوبہ کا افتتاح کردیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریا خان میں سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جہاں ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل، ایم پی اے سعید اکبر نوانی۔ ایم پی اے امیر محمد خان دیگر بھی تھے اس موقع پر سوئی نادرن گیس کے افسران نے وفاقی وزیر کو بریفننگ دی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اجتماعی مسائل کے کیلئے کوشاں ہیں۔اور یہاں دریاخان کیلئے 76 کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس لارہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتی ہے۔پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں اپنی چوریاں چھپانے میں مصروف ہیں۔پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ گیس پریشر میں اضافہ کیلئے حکام کو احکامات جاری کیے ہیں۔کوشش کررہے ہیں ملک سے گیس بحران کو ختم کریں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...