اسلام آباد(این این آئی)گلگت بلتستان کے صوبائی وزرا کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں مستقبل کے ترقیاتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت باہمی حکمتِ عملی سے ترقیاتی عمل کو تیز تر بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ صحت، تعلیم، سیاحت، معدنیات اور ہائیڈل پاور کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت صحت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں کو اربوں روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور کام کرنا ہو گا ۔صوبائی وزرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا ۔ صوبائی وزرا نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے سونپی گئی ذمہداریاں کو احسن انداز سے سرانجام دیں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...