کپل شرما کے ساتھ فراڈ، مقدمہ درج کرلیا گیا

0
326

ممبئی (این این آئی) کپل شرما شو کے میزبان اور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ کار ڈیزائنر دلیپ چھابڑیا نے ان کے ساتھ پونے چھ کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھابڑیا نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں(وینیٹی وین) انٹرٹینمنٹ سسٹم لگا ورک سٹیشن وین فراہم کرینگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ممبئی پولیس کے کرائم انٹلیجنس یونٹ نے کپل شرما کو جعلی رجسٹرڈ کار پکڑنے کے حوالے سے طلب کیا۔اس نئی صورتحال کے بعد پولیس دلیپ چھابڑیا اور اس کی کمپنی کیخلاف کامیڈین کپل شرما کے ساتھ تقریباً پونے چھ کروڑ روپے کی چیٹنگ اور خوردبرد کا کیس رجسٹر کریگی، اس حوالے سے کپل شرما نے اپنا بیان ممبئی پولیس کی کرائم انٹلیجنس یونٹ کو دیدیا ہے۔