شا م کے صوبہ حماہ میں داعش تنظیم کا سرکاری فوج پر بڑافضائی حملہ

0
340

دمشق (این این آئی ) دہشت گرد تنظیم داعش نے حماہ صوبے کے مشرقی دیہی علاقے میں شامی سرکاری فوج اور اس کے ہمنوا مسلح عناصر کو ایک بڑے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے ایک بیان میں کہاکہ حملے کے دوران دوسری جانب سے شامی فوج نے جھڑپوں کے مقامات پر شدید گولہ باری کی۔ اسی طرح روسی طیاروں نے بھی 60 سے زیادہ فضائی حملے کیے جن میں بنیادی ارتکاز حماہ کے دیہی علاقے پر رہا۔ المرصد کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران روسی فضائی حملوں کی مجموعی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی۔چند روز قبل دہشت گردوں نے تدمر اور دیر الزور شہروں کے بیچ بین الاقوامی شاہراہ پر گھات لگا کر شامی فوج اور اس کی معاون ملیشیاں کے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ کارروائی میں داعش تنظیم نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں 8 شہری اور شامی فوج کے 20 اہل کار تھے۔