ضمنی انتخابات، فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائیگا

0
446

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں ہونے والے آئندہ ضمنی الیکشن کے دوران فوج کو پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوج کو پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائیگا، پولنگ سٹیشن کے اندر کی سکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہوگی، فوج کی تعیناتی کیلئے جلد حکومت سے رابطہ کیا جائیگا، الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی۔