لاہور( این این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے ن لیگ کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سابق ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری اور جمشید بپی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتقام کی سیاست منفی سیاست ہوتی ہے اس میں تکبر کی بو آتی ہے اور اللہ تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے بھی عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے، آئندہ بھی موقع ملا تو انشاء اللہ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر دیوان عاشق بخاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کے کاموں کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام آج بھی آپ کے دور کو یاد کرتی ہے۔
مقبول خبریں
ہمارے شاہینوں نے دشمن کو چند گھنٹوں میں نشان عبرت بنادیا، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کے دوران دشمن کو چند گھنٹوں...
روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور
انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت...
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹرمپ
ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غزہ برائے فروخت نہیں ہے: حماس کا ٹرمپ کے بیانات پر جواب
غزہ (این این آئی) حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں...
عازمینِ حج نسک کارڈہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔...