اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور آئی آئی پیز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع حوالے سے بتایاکہ حکومتی مذاکراتی ٹیم اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے پرباضابطہ دستخط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہونگے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی افسران اور آئی پی پیز معاہدے پرباضابطہ دستخط کرینگے، معاہدے کی رو سے ہر آئی پی پی کا اپنا اپنا بورڈ بھی معاہدے کی منظوری دے گا، معاہدے سے ٹیرف اور آئندہ سالوں میں سرکولر ڈیٹ میں کمی آئے گی۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین ملک کے وسیع تر مفاد میں کمپنیز کنٹریکٹ میں ترمیم پر رضامند ہوئے۔ذرائع کے مطابق کمپنیز پاور سیکٹر کے استحکام کیلئے کنٹریکٹ میں ترمیم پر راضی ہوئیں، حکومت کمپنیز کی قرض خواہوں سے ازسر نومفاہمت کرائیگی، حکومت کمپنیز کو موجودہ سولر سائٹس پر اضافی پیداوار میں مدد کرے گی، ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے حکومتی ٹیم او رآئی پی پیز میں معاہدے کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کمپنیوں کا پھنساہوا پیسہ ریلیزہونا شروع ہوجائے گا اور معاہدے کا اثراسٹاک ایکس چینج پر بھی پڑیگا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...