اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 46 افراد چل بسے ،2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 ہزار 899 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار644 اموات ہوئیں ، اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 02 ہزار 416 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 969 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 803 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار410 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 88 ہزار 014 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 909 ، خیبرپختونخوا 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار373 کیسز، اسلام آباد 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار478 ہوگئی۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...