وفاقی حکومت نے شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

0
459

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق پنجاب کی شوگر ملز میں 15دسمبر تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار ہوئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 12شوگر ملز کے نمائندگان نے ہمیں بتایا کہ 15 نومبر کرشنگ کیلئے آئیڈیل تاریخ ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق نومبر میں چینی کی قیمت 30 روپے تک کم ہوئی تھی، جیسے ہی سسٹم میں سے درآمدی چینی نکلی ہے تو مقامی چینی کی قیمت بڑھ گئی۔انہوںنے کہاکہ چینی کی قیمت بڑھنے میں آڑھتیوں اور سٹے بازوں کا کردار بھی نظر آیا جس پر ایکشن لے رہے ہیں۔حماد اظہر کے مطابق صوبائی حکومتوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ چینی میں آڑھتیوں کا کردار ختم کریں،ہم بروقت زیادہ مقدار میں چینی امپورٹ کرنا چاہ رہے ہیں، ای سی سی میں سمری بھیج رہے ہیں، خام چینی کی امپورٹ سے ٹیکس ہٹائیں گے۔