ذاتی ٹوئٹر اکائونٹ بلاک ،ٹرمپ کا سرکاری اکائونٹ سے اہم اعلان

0
394

واشنگٹن (این این آئی )ذاتی ٹوئٹر اکانٹ بند ہونے کے بعدامریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر انتظامیہ پر برسنے کے لیے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکانٹ کو استعمال کیا جس کے ساڑھے سات کروڑ فالوورز ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ دینے والے عظیم محب وطنوں ، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کررہے ہیں۔