ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر کو کورونا ویکسین لگادی گئی

0
498

لندن (این این آئی ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ اور 94 سالہ ملکہ الزبتھ کو شاہی خاندان کے ڈاکٹر نے ویکسین لگائی جبکہ شاہی محل بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بھی ویکسین دینے کی تصدیق کی ۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ اور شہزادے کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے اور اب تک برطانیہ میں 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔