اسپین بدترین برفانی طوفان کی زد میں، تین افراد ہلاک

0
382

میڈرڈ (این این آئی )اسپین بدترین برفانی طوفان کی زدر میں آگیا جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کا دارالحکومت میڈرڈ کئی دہائیوں کے بدترین برفانی طوفان کی زد میں آگیا، گذشتہ روز شمالی اسپین کے علاقے میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح منفی 35 ڈگری تک گر گیا۔سمندری طوفان کے ساتھ برف باری اور تیز ہواں نے درخت گرا دئیے، کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں، شہر کی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔میڈرڈ ائیرپورٹ بھی برف سے ڈھک گیا، پروازیں منسوخ کر کے ائیرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔شدید برف باری کے باعث حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی، متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے اور شاہراں پر پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کا کام اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔