جکارتہ (این این آئی) انڈونیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ انھیں وہ مقام مل گیا ہے جس کے متعلق انھیں یقین ہے کہ دارالحکومت جکارتہ سے اڑان بھرنے کے فورا بعد غائب ہونے والا بوئنگ 737 مسافر بردار طیارہ سمندر میں گرا تھا۔ سری وجائیا ایئر کے اس طیارے پر 62 افراد سوار تھے اور یہ طیارہ جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا مگر اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ بحریہ کے غوطہ خوروں کے ساتھ 10 سے زائد کشتیاں بھی اس مقام پر بھیج دی گئی ہیں۔تفتیش کار ان اشیا کا تجزیہ کررہے ہیں جن کے بارے میں یقین ہے کہ وہ گرنے والے جہاز کے ملبے کا حصہ ہیں۔جکارتہ پولیس کے ترجمان یوسری یونس نے بتایا کہ سرچ اور ریسکیو ایجنسی سے دو بیگ ملے ہیں۔انھوں نے بتایا پہلے بیگ میں مسافروں کی اشیا تھیں جبکہ دوسرے بیگ میں جسم کے اعضا موجود تھے۔ انھوں نے مزید کہا: ہم ان اشیا کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔رات کے وقت تلاش اور ریسکیو کی کوششوں کو روک دیا گیا تھا لیکن اتوار کی صبح سے کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ تلاش میں مدد کے لیے چار طیارے بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...