اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباو کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے، ممبئی کیس میں قانونی عمل بھارت کی طرف سے گواہان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے تحفظات بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی، فروغ، مالی معاونت کیلئے محفوظ رکھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان اپنے قوانین پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے، پاکستان اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا قانونی نظام موثر ہے، قانونی رمل کے ذریعہ تحقیقات، پراسیکیوشن اور بتدریج سزا پر عمل ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباو کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی کیس میں قانونی عمل بھارت کی طرف سے گواہان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے تحفظات بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی، فروغ، مالی معاونت کیلئے محفوظ رکھے اس حوالے سے کافی ناقابل تردید ثبوت پہلے ہی فراھم کئے جاچکے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...