راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج میں بھرپور حصہ لے گی۔طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) سٹی کی تنظیم اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم تنظیمی اجلاس میں احتجاج میں شرکت کی حکمت عملی طے کرلی ،فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے التواء کے خلاف اور مقدمے کے جلد فیصلے کے لئے پی ڈی ایم احتجاج کرے گی ،اجلاس میں پی ڈی ایم کے الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج میں پارٹی کی شرکت کے امور پر مشاورت کی گئی، مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں،پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن احتجاجی مظاہرہ کے سلسلہ میں راولپنڈی سٹی کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ، اجلاس میں حکمتِ عملی کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ احتجاج 19 جنوری کو الیکشن کمیشن پاکستان کے دفتر کے سامنے ہوگا۔مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے انیس تاریخ کو تاریخی اجتماع کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...