پاکستان میں سال 2021ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم(کل) سے شروع ہوگی

0
277

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں سال 2021ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم(کل) پیر سے شروع ہوگی ،چارکروڑ سے زائد بچوں کو انسدادپولیو قطرے اور وٹامن اے کی خوراک دی جائے گی۔تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں پانچ روزہ مہم 11 جنوری سے شروع ہو گی ،مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں،کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال اورسماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ویکسین سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا،حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق والدین سمیت تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی یقینی بنائیں۔کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر نے کہاکہ 2020ء میں حاصل کی گئی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر رانا صفدر نے کہاکہ سال 2021ء میں وائرس پر قابو پانے کیلئے بہترین نتائج کی توقع ہےـ