اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ہچکچاہٹ کے نتیجے میں ممبئی کیس میں قانونی عمل ابھی تک تعطل کا شکار ہے لہٰذا امریکا اپنے تحفظات دہشت گردی کی بھارتی منصوبہ بندی اور فروغ کیلئے رکھے، بہتر عمل کے ذریعے تحقیقات، مقدمات پر کارروائی اور سزا دئیے جانے کا عمل پاکستان کے قانونی نظام کے مؤثر ہونے کا مظہر ہے۔ کالعدم تنظیم کے رہنما کو سزا سے متعلق امریکی بیان کے ردعمل میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف ٹویٹس میں کہا کہ پاکستان اپنے دستور کی مکمل پاسداری اور اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور بہتر عمل کے ذریعے تحقیقات، مقدمات پر کارروائی اور سزا دئیے جانے کا عمل پاکستان کے قانونی نظام کے مؤثر ہونے کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام بیرونی عناصر یا دباؤ کے بغیر آزادی سے کام کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عدالتوں کی طرف سے جرح کے لیے گواہ بھیجنے کے حوالے سے بھارت کی طرف سے ہچکچاہٹ کے نتیجے میں ممبئی کیس میں قانونی عمل ابھی تک تعطل کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا اپنے تحفظات دہشت گردی کی بھارتی منصوبہ بندی، فروغ، مالی معاونت کے لیے رکھے جس کے پہلے ہی نمایاں قابل تردید ثبوت فراہم کیے جاچکے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...