نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ملکی معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے سمجھا ہے کہ پاکستان کو بھی موبائل فون کی طرح ری بوٹ کر کے دیکھا جائے شاید یہ چل جائے اسی لیے انہوں نے پورا پاور کا نظام شٹ ڈائون کر کے دوبارہ سٹارٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کر کہ کہا کہ نیازی صاحب یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے ملک صلاحیت،سمجھداری،ویڑن اور ٹیم سے چلتا ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ آپ نے ضد،انا،نفرت اور انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں سیکھااورآج ملک میں بجلی کا بحران ناقابل حل ہو تا جا رہا ہے ۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان گیس کی کمی کا سامنا کر رہا ہے ملکی زراعت تباہ ہو چکی ہے،صنعت تباہ ہو چکی،ہماری ترقی کی شرع تباہ ہو چکی ہے اس لیے خدا راہ اس ملک سے مزید نہ کھیلیں استعفی دیں اور گھر جائیں۔
مقبول خبریں
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...