راولپنڈی (این این آئی)بھارت نے ایک بار پھر ایل سی او پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک دفعہ پھر سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے بروہ اور خنجز سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا ۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر سے نشانہ بنایا،بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث ایک ہی خاندان کے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سال 2021 کے بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث زخمی ہونے والے پہلے متاثرین ہیں،بھارت رواں سال 38 مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...