اسلام آباد(این این آئی)معروف گلوکارہ میشا شفیع ہراسگی کیس سپریم کورٹ پہنچ گا ،عدالت نے جنسی ہراسگی کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسے جنسی ہراسانی کی تعریف کے ازخود نوٹس کے ساتھ منسلک کردیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میشا شفیع ہراسانی کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔عدالت نے علی ظفر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے علی ظفر کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرلیا۔دورانِ سماعت میشا شفیع کے وکیل خواجہ احمد حسن نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ہراسانی کی شکایت صرف متعلقہ ادارے کے ملازمین کر سکتے ہیں، ہراسانی قانون کے تحت کسی کے خلاف شکایت کے لیے شکایت کنندہ کا اس کا ملازم ہونا ضروری نہیں، تعلیمی اداروں میں بھی ہراسانی کا قانون لاگو ہوتا ہے۔اس موقع پر علی ظفر کے وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کیس کے میرٹس کو نا دیکھے، وفاقی محتسب اور لاہور ہائیکورٹ میشا شفیع کی درخواست خارج کرچکے۔اس پر عدالت نے کہا کہ ہم کیس کا فیصلہ نہیں کررہے، صرف قانونی نکات کی وضاحت کے لیے نوٹس کیا ہے، جو نکات اٹھائے گئے ان کا جائزہ لینا ضروری ہے، میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں۔عدالت نے کیس کو جنسی ہراسانی کی تعریف کے لیے گئے ازخود نوٹس کے ساتھ منسلک کردیا۔عدالت نے کہا کہ جنسی ہراسانی کی تعریف پر لیا گیا ازخودنوٹس بھی زیرسماعت ہے۔کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...