اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک مختلف الاخیال لوگوں کا منفی اتحاد ہے جس کا مقصد موجودہ حکومت کو زق پہنچانا ہے اور اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے کرپشن کے کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے لہذا یہ بہت جلد منتشر ہو جائیں گے ،لانگ مارچ پر بھی اتفاق نہیں ، جب 31 جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہو گی تو یہ مل بیٹھیں گے ، پھر فیصلہ کریں گے صاف ظاہر ہے ان کی صفوں میں اتحاد نہیں ، بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،ہم بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بین الاقوامی ،اہم علاقائی امور اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت اس خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے وہ افغان امن عمل میں ایک سپائیلر(Spoiler) کا کردار ادا کر رہا ہے وہ نہیں چاہتا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہو ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہر سفارتی محاذ پر بھارت کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت واویلا کر رہا ہے کہ اسے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے بڑی کامیابی ملی ہے ،اسے تین کمیٹیوں کی صدارت کا موقع ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بھی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں ۔ انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل میں تیس کے قریب کمیٹیاں اور ذیلی کمیٹیاں ہوتی ہیں اور غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے بھارت کو ذمہ داریاں ملنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ بھارت کی خواہش کیا تھی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی خواہش تھی کہ اسے 1267 کی قدغن لگانے والی اہم کمیٹی کا ممبر بنا دیا جائے لیکن اسے ناکامی ہوئی ،بھارت کی خواہش تھی کہ نیوکلیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی کمیٹی کی صدارت اسے مل جائے جو اسے نہیں ملی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت چاہتا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے کمیٹی میں شامل ہو جائے کیونکہ اسے افغانستان کے معاملات سے الگ تھلگ رکھا گیا جو اس کی خواہش پوری نہیں ہوسکی
مقبول خبریں
پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی...
نیویارک(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو...
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس...
اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا...
کیف (این این آئی)یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے...
ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے،احسن...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال...
وزیراعظم کی ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن...
اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت...