ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرے،یورپی یونین

0
358

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ ایران میں یورینیم افزودگی کی سطح کو 20 فیصد تک بڑھایا جانا بہت خطرناک پیشرفت اور تشویش کا باعث ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ایران نے فردو پلانٹ پر افزودگی کی سطح میں اضافے سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یورپی یونین نے امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے میں واپسی اور اس معاہدے پر نو منتخب امریکی صدرجو بائیڈن کے بیان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔