سینیٹر شبلی فراز کی وزیراعظم کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

0
265

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو انکے یومِ پیدائش پر دلی مبارکباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے