محمد زبیرنوازشریف اور مریم نوازکے ترجمان مقرر

0
328

اسلام آباد (این این آئی)سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو قائد محمد نوازشریف اور مریم نوازشریف کا ترجمان مقرر کیاگیا ہے ۔پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق محمد زبیر پارٹی قائد اور مریم نوازشریف سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے ، انہوںنے بتایاکہ پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ،ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری اور عطاء اللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں