ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 84ہزار 401افراد کو کووِڈ19 کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحتِ نے کہا کہ حکومت ملک کی 50 فی صد سے زیادہ آبادی کو اس مہم کے دوران میں کووِڈ19 کی ویکسین لگانا چاہتی ہے۔یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (نسیما)کے مطابق اب تک 12لاکھ 75ہزار 652افراد کو کووِڈ19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اس طرح ملک میں مقیم ہر 100 میں سے 129 افراد کو ویکسین کا پہلا ٹیکا لگ چکا ہے۔ابوظبی کی شعبہ صحت میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی (صح) نے دو نئے ویکسین مراکز کھولنے کا بھی اعلان کیا ۔ان میں سے ایک مرکز ابوظبی اور دوسرا دبئی میں قائم کیا گیا ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صح کے بعض منتخب مراکز میں چینی کمپنی سائنوفارم سی این بی جی کی کووِڈ19کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔ابوظبی اور العین میں 35مراکزِ صحت ،العین اور الظفرا میں چھے اسپتالوں،دبئی شہر میں مینا راشد اور خوانیج میں صح کے قومی سکریننگ مرکز اور صنعتی علاقوں میں قائم کردہ سکریننگ سنٹر میں ویکسین کا پہلا ٹیکا لگایا جائے گا۔ان تمام مراکز میں مجموعی طورپر ڈیڑھ لاکھ افراد کو یومیہ ویکسین لگانے کی گنجائش ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...